ٹک ٹاک پر دس ملین فالوورز رکھنے والی چوتھی پاکستانی لڑکی بھی سامنے آگئی 

01:05 PM, 14 Jan, 2021

لاہور: حورماہا ویرا پاکستانی لڑکیوں کی فہرست میں ویڈیوشئیرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر دس ملین یعنی ایک کروڑ فالوورز رکھنےوالی چوتھی پاکستانی ٹک ٹاک سٹار بن گئیں ہیں ۔

ٹک ٹاک ماڈل حورماہاویرا کے ویڈیوشئیرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 10 ملین فالورز ہوگئے ہیں ۔ حورماہا ویرا نے یہ سنگ میل عبور کرنے پر کرنے اپنی خؤشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں وہ ڈھول بجاتی نظرآرہی ہیں ۔

ٹک ٹاک سٹار نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے اپنے دس ملین ٹاک ٹاک فالورز کا شکریہ ادا کیا ۔حورماہا ویرا کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کامیں متعدد ایسی ویڈیوز ہیں جو کروڑوں لائیک لے چکی ہیں ۔ 

حور ماہاویرا اس وقت ٹک ٹاک سٹارز کی فہرست میں سب سے اوپر دکھائی دے رہی ہیں ، انکے چاہنے والوں کی تعداد دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے ۔

یاد رہے کہ پاکستان کی نمبر 1cٹک ٹاک سٹار جنت مرزا ہیں ، دوسرے نمبر پر کنول آفتاب ہیں جبکہ تیسرے نمبر پر ذوالقرنین ہیں ۔

مزیدخبریں