دوسروں کو کٹہرےمیں کھڑا کرنے والا نیب آج خود کٹہرے میں ہے،شاہد خاقان

12:42 PM, 14 Jan, 2021

اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے ، دوسروں کو کٹہرےمیں کھڑا کرنے والا  نیب  آج خود کٹہرے میں ہے۔

20 سال پہلے نیب کیا کر رہا تھا ، آج کیا کررہا  ہے؟

20 سالہ تاریخ براڈ شیٹ معاملے میں تلخ حقیقت ہے، نیب کو کس نےاختیاردیاعوام کے 7 ارب ایک کمپنی کے حوالے کردے۔کیا نیب کے پاس 7 ارب روپے دینے کا کوئی جواب ہے؟

نیب کا پورا زور صرف ایک شخص پر ہے جس کا نام نوازشریف ہے، نیب کی حقیقت یہ ہے اسے نوازشریف کیخلاف ایک ثبوت نہ ملا، نیب پولیٹیکل انجینئرنگ اور سیاستدانوں کو دبانے کا ذریعہ ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ جن لوگوں نے ملکی دولت لوٹی انہیں این آر او دیا گیا۔آج حکومت  خود شامل ہے، ان کے وزرا پر بھی الزام لگ رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ وزیراعظم کے ویزے پر نوٹس لیا گیا، عدالت براڈشیٹ معاملے کا بھی نوٹس لے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی گزشتہ روز لندن سے وطن واپس لوٹے تھے ، ان کو ایک بار بیرون ملک جانے کے لیے ای سی ایل سے نام خارج کیا گیا تھا۔

وہ اپنی ہمشیرہ کی عیادت کے بعد واپس وطن آچکے ہیں ۔

مزیدخبریں