نیویارک: فیس بک اور ٹویٹر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاونٹ بند کرنے سے اب تک 51بلین امریکی ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں کمپنیوں کو ٹرمپ کے اکاونٹ بلاک کرنا بہت مہنگا پڑا گیا ہے ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ٹویٹر اور فیس بک بند کرنے کی وجہ سے اب تک کا بڑانقصان اٹھانا پڑگیا ہے ۔
تازہ ترین جاری کیے جانے والے اعدادوشمار کے مطابق فیس بک کو مجموعی طور پر 47بلین سے زائد جبکہ ٹویٹر کو 3 بلین ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا ہے ۔
جبکہ دونوں سوشل میڈیا کمپنیوں نے اکاؤنٹس بلاک کرنے پر مؤقف اپنا یا تھا کہ ٹرمپ کیپٹل ہل پر حملہ کرنے والوں کو اکسا سکتے ہیں ۔