عالمی وبا سے مزید 46 مریض جاں بحق، 2410 کی حالت تشویشناک

09:11 AM, 14 Jan, 2021

لاہور: پاکستان میں عالمی وبا کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ این سی او سی کی جانب سے جاری ڈیٹا میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 46 مریض اس موذی مرض کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 2410 کی حالت تشویشناک ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق صرف ایک روز کے اندر مزید 44 میرضوں کی حالت بگڑی جس کے بعد انھیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا۔ 24 گھنٹے میں وبائی کیسز مثبت آنے کی شرح 7.4 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق اب تک وائرس کے 4 لاکھ 67 ہزار 234 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ سندھ میں مریضوں کی تعداد2 لاکھ 30 ہزار 718، پنجاب میں 1 لاکھ 47 ہزار 292 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں 41 ہزار 574 ٹیسٹ کیےگئے۔ اس وقت فعال مریضوں کی تعداد 33 ہزار 869 جبکہ مجموعی طور پر 5 لاکھ 11 ہزار 921 مریض سامنے آ چکے ہیں۔ چوبیس گھںٹوں میں 3 ہزار 97 نئے کیس سامنے آئے۔

وبائی مرض سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 818 ہو گئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق اس وقت آزاد کشمیر میں 8 ہزار 540،  اسلام آباد میں 39 ہزار 624، خیبر پختونخوا میں 62 ہزار 377 جبکہ بلوچستان میں 18 ہزار 488 مریض موجود ہیں۔

چوبیس گھنٹوں میں وبائی مرض میں مبتلا 2284 مریض صحتیاب ہوئے جبکہ مجموعی طور پر 2410 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مزیدخبریں