اسلام آباد: پاک بھارت انڈس واٹر کمشنرز نے ٹیلیفونک رابطہ کرکے آبی تنازع پر بات چیت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ، انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ نے اپنے بھارتی ہم منصب سے ٹیلی فون پر متنازع منصوبوں پر پاکستانی اعتراضات کے تصفیہ طلب حل کے حوالے سے مختلف امور پر بات چیت کی۔
آبی تنازعات پر انڈس واٹر کمیشن کا اہم اجلاس مارچ میں متوقع ہے۔ انڈس واٹر کمشنرز کا اجلاس دہلی میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق انڈس واٹر کمشنر نے متنازع منصوبوں پر پاکستانی اعتراضات کو باہمی رضامندی سے حل کرنے پر زور دیا۔
پاکستانی انڈس واٹر کمشنر نے مارچ میں ہونے والے اجلاس کے حوالے سے دیگر متعلقہ اداروں سے مشاورت شروع کر دی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان ثالثی عدالت کے قیام اور غیر جانب دار ماہرین کی خدمات پر اختلاف ہیں۔