امریکاایران کشیدگی پرپاکستان نےتہران اور سعودی عرب سے کیاکہا؟

02:18 PM, 14 Jan, 2020

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے کیلئے انہوں نے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے ریاض میں ملاقات کی جبکہ اس سے قبل انہوں نے ایران میں صدر حسن روحانی سے ملاقات کی۔

سعودی ہم منصب سے ملاقات میں سعودی عرب کے ساتھ باہمی اور سٹریٹجک تعلقات پر بات چیت کی۔شاہ محمود نے کہا انہوں نے واضح کیا ہے کہ پاکستان خطے میں کشیدگی میں کمی اور امن کیلئے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کرے گا اور تمام فریقین میں پائیدار روابط کیلئے سہولت کا ر کاکردار ادا کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دو روزہ دورے کے بعد پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تہران سے ریاض پہنچے اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ملاقات کی اور خطے کی تازہ ترین اور حساس صورتحال کا جائزہ لیا۔دورہ سعودی عرب کے حوالے سے اپنی تازہ ترین ٹویٹ میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ”میں نے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے ریاض میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سعودی عرب کے ساتھ باہمی اور سٹریٹجک تعلقات پر بات چیت کی۔اورواضح کیا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی میں کمی اور امن کیلئے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کرے گا اور تمام فریقین میں پائیدار روابط کیلئے سہولت کا ر کاکردار ادا کرے گا۔“

مزیدخبریں