بھارتی ریاست کیرالہ نے متنازعہ شہریت بل بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

10:26 AM, 14 Jan, 2020

بھارتی ریاست کیرالہ نے متنازعہ شہریت بل بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

بھارتی میڈیاکے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ کی حکومت متنازعہ شہریت قانون کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی،کیرالہ حکومت کی جانب سے درخواست میں موقف اختیارموقف اختیارکیاگیاہے کہ متنازعہ شہریت قانون بھارتی آئین کی خلاف ورزی کرتا ہے ،یہ قانون سیکولرازم کے بنیادی اصول کی بھی نفی کرتا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ متنازعہ شہریت بل کو کالعدم قراردیاجائے۔

مزیدخبریں