نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم میں فارم جمع کروانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

11:45 PM, 14 Jan, 2019

لاہور:وزیراعظم عمران خان کا نیا پاکستان ہا ﺅسنگ سکیم کے لیے پہلا ٹھوس اقدام سامنے آیا ہے, وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ہاوسنگ اسکیم کے لیے 5 ہزار ملین روپے جاری کرنے کی سمری پر دستخط جاری کر دئیے۔

وزیراعلی کی منظوری کے بعد سمری کابینہ کی خزانہ کمیٹی کو بھجوا دی گئی ہے۔اس رقم سے 3 اور 5مرلے کی کم لاگت والے 5480 گھر تعمیر کیے جائیں گے,لودھراں، چشتیاں اور رینالہ خورد میں مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔وزیراعلی عثمان بزدار نے ہاوسنگ اسکیم کے لیے 5 ارب روپے کی منظوری دے دی۔

واضح رہے کچھ روز قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت نیاپاکستان ہاوسنگ پراجیکٹ کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس میں نیا پاکستان ہاوسنگ ٹاسک فورس نے وزیراعظم عمران خان کو گھروں کی تعمیر میں پیشرفت سے متعلق بریفنگ دی تھی۔وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاﺅسنگ پراجیکٹ کے راستے میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کی تھی۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ نیا ہاﺅسنگ پاکستان پراجیکٹ کا جلد آغاز چاہتے ہیں۔ 50لاکھ گھروں کی تعمیرکا منصوبہ حکومت کیلئے بہت اہم ہے۔ 50لاکھ گھروں کی تعمیر سے معیشت کا پہیہ چل پڑے گا۔ گھروں کی تعمیر سے نوجوانوں کو نوکریاں بھی ملیں گی۔

مزیدخبریں