لاہور :سابق کپتان وقاریونس کاپاکستان کی ساؤتھ افریقہ میں شکست پررد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ساؤتھ افریقہ سے وائٹ واش قومی کرکٹ کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔ہمیں معاملات کی درستگی کیلئے کام کرنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ مصباح الحق اور یونس خان کی ریٹائرمنٹ پر ہم کب تک روتےرہیں گے۔ سابق کپتان نے کہا کہ کلب کرکٹ کو فروغ دینے کیلئے ہمیں کام کرنا ہو گا ورنہ ایسا ہی حال رہے گا جیسا آج ہے ۔
What is more important in cricket Heart or Mind ??? The answer of why Pakistan lost to South Africa in the Test series is in this question .. How long are we going to cry over the retirement of Younis and Misbah #WorryingTime Fix and Respect first class cricket..
— Waqar Younis (@waqyounis99) January 14, 2019
خیال رہے کہ ساؤتھ افریقہ کیخلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا ۔ساؤتھ افریقہ کیخلاف پاکستانی بیٹنگ آرڈر مکمل طور پر ناکام رہا اور کوئی بھی کھلاڑی سینچری اسکور نہ کر سکا ۔ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز اظہر علی مکمل طور پر ناکام ثابت ہوا اور 3 میچوں کی 6 اننگز میں نے 4 اننگز کھیلیں اور 32 رنز بنا ئے ۔