ایپل 2019 میں 3 نئے آئی فونز متعارف کروائے گی

08:31 PM, 14 Jan, 2019

کیلیفورنیا : ایپل نے 2019 میں تین نئے سمارٹ فونز متعارف کروانے کی پلاننگ کی ہے، 2 سمارٹ میں ڈبل جبکہ ایک میں تین کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ 

 وال سٹریٹ کی رپورٹ کے مطابق ، ایپل کمپنی نے 2019 میں تین نئے سمارٹ فونز متعارف کروانے کی پلاننگ کی ہے،نئے آنے والے سمارٹ فونز میں سے  ایک میں ایل سی ڈی ڈسپلے لگایا جائے گا جو ایکس آر ماڈل کی کامیابی کی کوشش ہے۔ 

نئے سمارٹ فونز میں ایپل کمپنی نئے کیمرہ فیچرز متعارف کروانے کا ارادہ رکھتی ہے۔  ہائی اینڈ آئی فون ماڈل میں بیک سائیڈ پر ٹرپل کیمرہ نصب کیا جائے گا جبکہ دو فونز میں ڈبل کیمرے ہی لگائے جائیں گے امریکی کمپنی نے آئی فون ایکس ایس کی سیلز کو بڑھانے کے لیے ایل سی ڈی ڈسپلے لگانے کو بہتر سمجھا ہے۔ 

گزشتہ ہفتے ایپل نے اپنی 12 سال کی پہلی ریونیو وارنگ جاری کی ہے اس حوالے سے مارکیٹ میں آئی فون کی مانگ کو  بہت کم ظاہر کیا گیا ہے،اس وقت مارکیٹ شئیرز میں  10 فیصد کمی کو ظاہر کیا گیا  ہے یہ 6 سال میں ایک دن کا سب سے ڈاؤن فال ہے۔ ایپل نے ایل سی ڈی ماڈل کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

 تاہم 2020 میں آئی فون مکمل طور پر او ایل ای ڈی پر منتقل ہو نے کا عندیا دیا ہے۔

مزیدخبریں