حکومت کو مشورہ ہے کہ نیب کو ٹائٹ کرے تاکہ ملک چلنے لگے ، آصف علی زرداری

07:41 PM, 14 Jan, 2019

اسلام آباد:حکومت کومشورہ ہے کہ نیب کو ٹائٹ کرے،تاکہ ملک چلنے لگے۔وقت آگیاہے کہ چیئرمین نیب کو پارلیمنٹ میں بلایاجائے۔میں نے تو نیب کے بہت کیس دیکھے ہیں مسئلہ یہ ہے کہ جس دن آپکو بلایا جائے گا اس دن کیا ہو گا ۔

سابق صدر آصف زرداری نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں نے تو بہت نیب دیکھے ہیں،مسئلہ یہ ہے جس دن آپکوبلایاجائے گا اس دن کیا ہوگاانہوں نے کہا کہ مجھے آپ کا غم زیادہ ہے اپنا نہیں۔سابق صدر نے کہا کہ ہمیں پارلیمنٹ کو عزت دینی ہے،پارلیمنٹ میں نئے دوستوں کو بھی سکھاناہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پارلیمنٹ کو مضبوط کرنا ہے ،جتنا کر سکا کرتاآیاہوں۔پارلیمنٹ جمہوریت کیلیے کام کرتا رہوں گا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ آج کل بغیر سوچے سمجھے فیصلے کیےجا رہےہیں۔ہمارے دوست پاکستان کو ناکام ریاست کے طور پر نہیں دیکھنا چاہتے ہم بھی نہیں۔انہوں نے چین کے ھوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ چین بھی آپ کو نہیں بچا سکے گا ہر کوئی اپنے مفاد کو دیکھے گا۔ چین کو بندرگاہ دینے کے معاملے پر سخت تنقید کرتے ہوئے سابق صدر نے کہاکہ اپنی بندرگاہ دے کر چین سے کہا ہمارا بارڈر آپکا بارڈ ر ہے ۔کوئی باہر کی طاقت آپ کونہیں بچاسکتی،کیونکہ ہرکوئی اپنےملک کاسوچتا ہے۔

مریم نواز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ مریم نواز یا اورکسی کی بہن بیٹی کو جیل میں نہیں دیکھناچاہتے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کاکوئی ادارہ کام نہیں کر رہاانکی حکومت کو دیمک کھارہی ہے۔جنگل میں ہرطرف سے بندےلاکر بھر دیے گئےہیں۔ہم آپ کو نہیں گرائیں گے آپ کو خود گرنا ہے۔

مزیدخبریں