لاہور :مریم نواز نے کہا ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس سزا معطلی کیخلاف نیب کی اپیل خارج ہونے پر اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں ۔
تفصیلات کے مطابق ، سپریم کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف، مریم اور کیپٹن (ر) صفدر کی اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سزا معطلی کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اس کے کیخلاف نیب کی جانب سے دائر کردہ درخواست کو خارج کر دیا ہے جس کے بعد اب مریم نواز نے نہ رہا گیا اور انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فیصلے پر اللہ کا شکر ادا کیا ہے ۔
مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ” آج کے اس فیصلے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں ،انہوں نے کہا حقیقت میں اپنے بارے میں ایک لمحہ کے لیے فکر مند نہیں ہوئی، حقیقی ریلیف اور خوشی اس وقت ملے گی جب نواز شریف کو رہائی ملے گی۔ میں اللہ کی رحمت پر پورا یقین رکھتی ہوں ،انہوں نے کارکنوں کے تعاون اور دعاﺅں کا بھی شکریہ ادا کیا ۔“
I am thankful to Allah Almighty for today’s decision. The fact is that not for a moment was I concerned about myself. Insha’Allah true relief& happiness would be when my father comes back home. I have faith in Allah and His infinite Mercy. Thank you all for your prayers &support.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 14, 2019