لندن :بچے اپنے والدین کی کالز اور میسجز کا جواب دینے میں غفلت سے کام لیتے ہیں لیکن ایک باپ نے اس مسئلے سے تنگ آ کر ایک ایسی ایپ لانچ کر دی جو بچوں کو والدین کے میسج کا جواب دینے پر مجبور کرتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، نیک ہربرٹ شخص نے ایسی ایپ متعارف کروائی ہے جو بچوں کو والدین کے میسج کا جواب دینے پر مجبور کرتی ہے، یہ خاص ایپ فون میں ٹیکسٹ میسج ڈس ایبل کر دیتی ہے جب تک بچہ والد کو جواب نہیں دیتا۔
نیک ہربیرٹ کے مطابق، دی ریپلائی اے ایس اے پی نامی ایپ بچوں کے میسج کو ڈس ایبل کر دیتی ہے جب تک وہ اپنے والدین کو جواب نہ دیں۔ اس سے صارف کے اہم میسج بھی مس نہیں ہوتے ہیں۔ایپ اپنے صارفین کے بچوں کے سمارٹ فون کو فریز کر دیتی ہے جب کہ سائیلنٹ موڈ میں بھی الارم کو آن کر دیتی ہے۔ ایپ کا مقصد بچوں کو اپنے دوسرے کام چھوڑ کر اپنے والدین کے میسج کا جواب دینے کا پابند بنانا ہے۔
والدین یا سربراہ کا میسج موصول ہونے کے بعد اینڈرائیڈ فون اپنے تمام فنکشنز ڈس ایبل کر دیتا ہے جب تک بچے جواب کا میسج نہ دے دیں۔ نیک ہربرٹ نے یہ ایپ 18 ماہ پہلے لانچ کی تھی جس کو اب تک 100000 لوگ ڈاؤن لوڈ کر چکے ہیں۔
یاد رہے کہ کچھ لوگ اس ایپ کے ذریعے اپنے بچوں کے ساتھ رشتہ کو مضبوط بنانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں، اس ایپ کو سیفٹی مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔