جنسی زیادتی کا الزام میری شہرت کو تباہ کرنا ہے، راجکمار ہیرانی

جنسی زیادتی کا الزام میری شہرت کو تباہ کرنا ہے، راجکمار ہیرانی
کیپشن: الزام لگانے والی خاتون نے کسی بھی کمیٹی کا نہیں بلکہ میڈیا کا سہارا لے لیا ہے، راجکمار ہیرانی۔۔۔۔۔فائل فوٹو

ممبئی: ہدایت کار راجکمار ہیرانی کا کہنا ہے کہ اُن پر لگائے جنسی ہراساں کرنے کے تمام الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں۔ یہ سب انڈسٹری میں اُن کی ساکھ اور شہرت کو تباہ کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

خیال بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار راجکمار ہیرانی پر ایک خاتون اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ راجکمار ہیرانی نے انہیں فلم ’سنجو‘ کی پوسٹ پروڈکشن کے دوران تقریباً 6 ماہ تک ایک سے زائد بار جنسی طور پر ہراساں کیا ہے۔

راجکمار ہیرانی نے اپنے اوپر لگائے جانے والے خاتون اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 2 ماہ قبل جب یہ الزامات اُن پر عائد کیے گئے تھے تو وہ بہت زیادہ حیران ہوئے پھر انہوں نے فیصلہ کیا کہ اس معاملے کو کسی قانونی کمیٹی کے نوٹس میں لانا چاہیئے لیکن الزام لگانے والی خاتون نے کسی بھی کمیٹی کا نہیں بلکہ میڈیا کا سہارا لے لیا۔

ہدایت کار راجکمار ہیرانی نے کہا کہ یہ سب بد قسمتی سے انڈسٹری میں اُن کی ساکھ اور شہرت کو تباہ کرنے کا واحد طریقہ ہے جس کی وہ شدید مذمت کرتے ہیں۔