جوہانسبرگ:جنوبی افریقہ نے پاکستان کو تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 107رنز سے شکست دیکر وائٹ واش کردیا۔
تفصیلات کے مطابق، جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں پاکستان اور پروٹیز کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کھیلا گیا جس کا فیصلہ چوتھے روز ہی ہوگیا اور پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 273رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
3-0 South Africa! ????????
— ICC (@ICC) January 14, 2019
Pakistan are all out for 273, the Proteas win by 107 runs at the Wanderers to seal the series sweep!#SAvPAK scorecard ➡️ https://t.co/jCOIZUOF6T pic.twitter.com/ST6Qp5tUB4
میزبان ٹیم کی جانب سے 381رنز ہدف کے تعاقب میں سرفراز الیون نے پروٹیز بائولرز کے سامنے کچھ مزاحمت کی مگر وہ بھی کسی کام نہ آئی اور گرین کیپس کو 107رنز کی عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اس طرح جنوبی افریقہ نے تینوں میچوں کی سیریز 0-3سے جیت کر وائٹ واش کردیا۔قومی ٹیم نے چوتھے روز 3 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تو اسد شفیق 48 اور بابر اعظم 17 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔
With 147 runs including his fourth Test century, and seven catches behind the stumps, @QuinnyDeKock69 is the 3rd Test Player of the Match! ???? #SAvPAK pic.twitter.com/iPcoyADLLf
— ICC (@ICC) January 14, 2019
دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز اپنایا لیکن بابراعظم 21 کے انفرادی سکور پر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد آنے والے کپتان سرفراز احمد بھی بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے۔
اسد شفیق نے پروٹیز باؤلروں کے سامنے کچھ مزاحمت کی کوشش کی لیکن وہ بھی 179 کے مجموعی سکور پر ہمت ہار گئے، انہوں نے 11 چوکوں کی مدد سے 65 رنز کی اننگز کھیلی۔
A brilliant 24 wickets at an average of just 14.70, and a strike rate of 22.0, there could be no other Player of the Series than @Duanne992! #SAvPAK pic.twitter.com/PhdaciK4Ef
— ICC (@ICC) January 14, 2019
اس سے قبل دوسری اننگز میں پاکستانی اوپنرز امام الحق اور شان مسعود نے ٹیم کو 67 رنز کا آغاز فراہم کیا، امام الحق 35، شان مسعود 37 اور آؤٹ آف فارم اظہر علی نے ایک مرتبہ پھر مایوس کن کارکردگی پیش کی اور صرف 15 رنز بنا کر پویلین کی راہ لی۔
خیال رہے کہ پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 185 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جب کہ میزبان ٹیم نے پہلی اننگز میں 262 اور دوسری میں 303 رنز بنائے۔