کویت میں تارکین کے بینک اکاﺅنٹس کی رازداری ختم کرنے کا امکان

کویت میں تارکین کے بینک اکاﺅنٹس کی رازداری ختم کرنے کا امکان
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

کویت :کویت حکام نے بینکوں میں تارکین وطن کے اکاﺅنٹس کی رازداری ختم کرنے کا عندیہ دے دیا۔

کویتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کویتی وزارت خزانہ نے اطلاع دی تھی کہ اسے حال ہی میں بینکوں کی جانب سے استفسار موصول ہوا تھا جس میں پوچھا گیا کہ کیا کسی بھی شخص کےبینک اکاﺅنٹ کی مطلوبہ معلومات کی فراہمی کا کوئی قانونی جواز ہے۔

جس پر بینکوں کا کہنا تھا کہ وہ قانونی بنیاد کے بغیر کسی بھی کھاتہ دار کی تفصیلات فراہم کرنے کے مجاز نہیں۔ وزارت خزانہ نے ایسے قانون کا مسودہ تیار کرنے سے اتفاق کرلیا ہے۔

جس میں کوئی بھی اتھارٹی مخصوص طریقہ کار اختیار کرکے تارکین وطن کے بینک اکاﺅنٹس کی تفصیلات معلوم کرنے کی مجاز ہوجائے گی۔اس مسودے سے پاکستانی تارکین وطن بھی لپیٹ میں آئیں گے۔