حکومت کا فیاض الحسن چوہان سے وزیراطلاعات پنجاب کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ

02:02 PM, 14 Jan, 2019

لاہور:حکومت نے فیاض الحسن چوہان کا قلمدان تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ وزیراطلاعات پنجاب نے ان خبروں کی تردید کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو بدزبانی مہنگی پڑ گئی اور حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ان کا وزیراطلاعات پنجاب کا قلمدان تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ان کی جگہ اب یہ قلمدان سید صمصمام علی بخاری کو دیئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فیاض الحسن چوہان سے قلمدان واپس لینے کا فیصلہ ان کی ناقص کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ قلمدان تبدیل کرنے کی خبریں درست نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کسی سطح پر نہیں ہوا جبکہ قیادت نے ان پر بھر پور اعتماد کا اظہا ر کیا ہے۔

وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی یہ خواہش کہ کسی طرح فیاض الحسن چوہان اپنے عہدے سے ہٹ جائے۔خیال رہے کہ کچھ دنوں پہلے وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے میڈیا کو بدتمیز قرار دیا تھا جس کے بعد صحافیوں کی جانب سے بھرپور احتجاج کیا گیا ۔صحافیوں کے احتجاج کے بعد فیاض الحسن چوہان نے معذرت کی۔

ویڈیو دیکھیں:

مزیدخبریں