لاہور:نیب کی زیر حراست قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی اے سی چیئرمین میاں شہباز شریف کی بہو نے بھی سیاسی میدان میں انٹری دیدی۔
ذرائع کے مطابق نیب کو مطلوب سلیمان شہباز کی اہلیہ زینب سلمان بھی سیاسی معاملات میں دلچسپی لینے لگی،شہبازشریف کی بہو زینب سلیمان شہباز نے تین حکومتی وزراءکی سیاسی قابلیت پر سوال اٹھادئیے۔
ذرائع کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ فیاض الحسن چوہان،مراد سعید اور فیصل واڈا کی سیاسی بصیرت پر زینب سلمان چبھتے سوالات کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نئی بحث چھیڑ دی ۔
زینب سلیمان نے کہا کہ تحریک انصاف کے تین حکومتی وزرا میں سیاسی قابلیت ہے تو میرے سوالات کا جواب دیں ۔بیگم سلیمان شہباز نے ٹویٹر کے ذریعے پوچھا کہ کیا وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان مفتاح اسماعیل سے معاشیات پر بات کرسکتے ہیں؟
کیا وفاقی وزیر مراد سعید شاہدخاقان عباسی سے اکنامک گروتھ اور انویسٹمنٹ پالیسی پر دلائل کیساتھ بات کرسکتے ہیں ؟
کیا وفاقی وزیر فیصل واوڈاسی پیک اور سالانہ مالیاتی امور پر پر ان کا سامنا کرسکتے ہیں؟
خیال رہے کہ زینب سلیمان لندن میں موجود ہیں اور ٹوئٹر پر کافی سرگرم اور ن لیگ کی پالیسیوں کو سپورٹ کررہی ہیں ۔