ممبئی: بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی نے فلم ”چیٹ انڈیا “ کے عنوان کی تبدیلی کے بعد خاموش احتجاج کرتے ہوئے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر اپنے نام سے قبل ”WHY “ کا اضافہ کر دیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار عمران ہاشمی نے بھارتی سنسر بورڈ کے اعتراض پر اپنی پروڈکشن فلم ”چیٹ انڈیا “ کا نام تبدیل کرتے ہوئے ”وائے چیٹ انڈیا “ کر دیا جس کے بعد انہوں نے سنسر بورڈ کے فیصلے کے خلاف خاموش احتجاج کرتے ہوئے انسٹاگرام اور ٹویٹر پر اپنے نام سے قبل”WHY “ کا اضافہ کر دیا ہے جبکہ ان کے ہمراہ ہدایت کار ومیک سین اور دیگر پروڈیوسرز نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے نام تبدیل کر لئے ہیں۔
فلم رواں ماہ 18کو ریلیز کی جائے گی۔ واضح رہے کہ بھارتی سنسر بورڈ نے فلم ”چیٹ انڈیا “ کے عنوان پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ فلم کا عنوان اس کے مواد کی غلط انداز میں تشریح کر رہا ہے جس کے بعد فلم کا نام ”وائے چیٹ انڈیا “ کر دیا گیا۔