ممبئی: بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ”بھارت“ کے سیٹ پر کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل ہو گئی ۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سلمان خان فلم ”بھارت“ کے متعلق مختلف تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں اس سلسلے میں انہوں نے گزشتہ دنوں نشانہ بازی کرتے ہوئے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس کے بعد انہوں نے حال ہی میں فلم کے سیٹ پر کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں وہ اپنی کرکٹ کی ماہرانہ صلاحیتوں کو دکھا رہے ہیں۔
علی عباس ظفر کی فلم میں کترینہ کیف، تبو اور دیشا پتانی شامل ہیں۔