جدہ : سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود نے افراد ی قوت کی درآمد ، اور پیشوں میں تبدیلی کے حوالے سے نئی ویزا پالیسی جاری کر دی ہے ۔
وزارت محنت نے افرادی قوت کی درآمد کے لیے مندرجہ ذیل شرائط اور ضوبط لاگو کر دیئے ہیں ۔
۔ نئے ملازمین کی آمد پر سعودی ملازم کی لیبر مارکیٹ سے چھٹی نہ ہو۔
۔۔نئے ملازم سعودی ملازمین کے لیے مسابقت کا مسلہ نہ پیدا کریں ۔
۔۔افرادی قوت کی درآمد کی درخواست دینے والا ادارہ سعودائزیشن کی مقررہ شرح کی پابندی کر رہاہو۔
۔۔ صرف ایسے غیر ملکی کارکنان کی درآمد کی اجازت ہوگی جو نطاقات پروگرام میں سعودیوں کے لیے مختص نہ ہوں ۔
۔۔ ایسے کسی بھی پیشے پر غیر ملکی کے لیے ویزا جاری نہیں ہوگا جو پیشہ سعودیوں کے لیے مختص ہوگا ۔
۔۔ کسی بھی ادارے کو غیر ملکی ملازمین کے لیے ایسی صوعرت کوئی ویزا جاری نہیں ہوگا جس کے اجراءسے متعلقہ محکمے میں سعودائزیشن کی شرح کم ہورہی ہو۔
۔۔ اٹھارہ برس سے کم عمر اور ساٹھ برس سے زیادہ غیر ملکی کو ملازمت کی غرض سے ویزا جاری نہیں ہوگا۔
۔۔ساٹھ سال کی پابندی ڈاکٹرز، ،ماہرین ، اور وزیر محنت کی جانب سے جاری کر دا افراد پر لاگو نہیں ہوگی ۔
۔۔ جن افراد کی درخواستیں مسترد کر دی جائیں گی ۔
اگر ویزے طلب کرنے والا ادارہ ایسا ہوکہ جس نے اپنے ملازمین کی تنخواہیں ادا نہ کی ہوں ۔
۔۔ ایسا ادارہ جو اپنے نام سے غیر ملکی کو کاروبار کرارہاہو۔ ایسا ادارہ جس کا مالک اپنے تمام یا بعض کارکنان کو کسی اور کے یہاں غیر قانونی طریقے سے ملازمت کی اجازت دیئے ہوئے ہو۔
ایسے ادارے کو بھی نئے ویزے جاری نہیں ہونگے جو سعودائزیشن کی کم سے کم تعداد پوری نہ کررہاہو۔