ایرانی شہر کاراج میں کارگو طیارہ گرکر تباہ،10 افراد ہلاک

11:45 AM, 14 Jan, 2019

تہران:ایران کے وسطی شہر کاراج کے نزدیک کارگو طیارہ بوئنگ 707 گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے دارلحکومت تہران کے قریب بوئنگ طیارہ 707 گر کرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ بوئنگ 707 کارگو طیارے میں صرف 10 افراد سوار تھے.

حادثہ تہران کے کاراج ایئر پورٹ کے قریب سفا دشت نامی علاقے میں پیش آیا، حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ طیارہ خراب موسم کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔

رپورٹس کے مطابق کاراج کے فتح ایئرپورٹ پرلینڈنگ سے کچھ منٹ قبل طیارہ حادثے کا شکار ہوا، ایران میں گرنے والا طیارہ کرغزستان کی ایئرلائن کا بوئنگ707 کارگو طیارہ تھا۔

مزیدخبریں