دہلی : اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو چھ روزہ بھارتی دورے پردہلی ایئرپورٹ پہنچ گئے، بھارتی وزیراعظم مودی نے ان والہانہ استقبال کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو دہلی ایئرپورٹ پہنچے تو بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے ان کا شانداراستقبال کیا۔ بھارتی وزیراعظم مودی نیتن یاہوکا استقبال کرنے خود ایئرپورٹ پرگئے۔نیتن یاہوکے ساتھ وفد میں کاروباری افراد پرمشتمل ایک سو تیس ممبران بھی شامل ہیں۔
دورے کے دوران دفاعی اور تجارتی اورمعاشی شعبے میں تعلقات کوفروغ دینے کے سمجھوتوں پردستخط کیے جائیں گے۔اسرائیلی وزیراعظم چھ روزہ دورے پربھارت پہنچے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دورہ بھارت کو ایک طویل عرصے کے بعدکسی اسرائیلی وزیراعظم کا پہلا دورہ کہا جارہا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم کا بھارت میں والہانہ استقبال
06:40 PM, 14 Jan, 2018