کرپشن کا الزام ، سعودی شہزادہ ولید بن طلال جیل منتقل

05:31 PM, 14 Jan, 2018

ریاض: کرپشن کے الزام میں گرفتار ارب پتی سعودی شہزادے ولید بن طلال کو فائیو اسٹار ہوٹل سے جیل منتقل کر دیا گیا جس کے بعد وہ مذاکرات کے لئے تیار ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی شرائط نہ ماننے پر ولید بن طلال کو ریاض کے رٹز کارٹن ہوٹل سے 'الہیر' جیل منتقل کردیا گیا ہے۔حکومت کی جانب سے ارب پتی شہزادے سے ایک کھرب روپے سے زائد رقم اور اپنی کمپنیوں کا کنٹرول حکومت کو دینے کا مطالبہ کیا گیا تاہم انہوں نے ایسا کرنے سے صاف انکار کردیا۔
سعودی حکام نے نام ظاہر نہ ہونے کی شرط پر بتایا کہ گرفتار شہزادہ ولید بن طلال نے حکومت کو ایک بڑی رقم دینے کی ا?فر کی لیکن اٹارنی جنرل نے اس کی منظوری نہیں دی۔گزشتہ روز شہزادہ ولید نے حکومت کو بڑی رقم عطیہ کرنے کی بھی پیشکش کی جسے حکومت نے مسترد کردیا تھا۔
خیال رہے کہ کرپشن کے خلاف کریک ڈاو¿ن کے دوران ولید بن طلال سمیت کئی شہزادوں اور بااثر شخصیات کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

مزیدخبریں