کراچی: پولیس نے ٹیپو سلطان روڈ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے چینی باشندے کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے لاکھوں روپے نقدی اور اسکمنگ ڈیوائس برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے اطلاع ملنے پر کراچی کے علاقے ٹیپو سلطان روڈ پر کارروائی کی جس کے دوران ایک چینی باشندے کو گرفتار کرلیا جب کہ 3 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے اے ٹی ایم مشین میں نصب کی جانے والی سکمنگ ڈیوائس اور ساڑھے 6 لاکھ روپے نقدی برآمد کرلی گئی ہے۔
اے ٹی ایم مشین میں اسکمنگ ڈیوائس لگانے والا چینی شخص گرفتار
12:37 PM, 14 Jan, 2018