لاہور : سربراہ عوامی تحریک طاہر القادری نے کہا ہے کہ اس کوئی نتیجہ نہ نکلا تو زندگی بھر احتجاج نہیں کروں گا۔
گزشتہ شب ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ہمارے کسی سے مذاکرات ہی نہیں ہوں گے تو اس میں ضامن کی ضرورت کہاں سے آگئی۔ ایک سوال کے جواب میں طاہر القادری نے کہا کہ اس بار میچ فیصلہ کن ہوگا ٹائی نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ طاہر القادری سانحہ ماڈل ٹاو¿ن میں وزیر اعلیٰ اور وزیر قانون کے استعفوں کے خلاف 17 جنوری کو احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔
اس بار میچ فیصلہ کن ہوگا ، نتیجہ نہ نکلا تو زندگی بھر احتجاج نہیں کروں گا، طاہرالقادری
12:28 PM, 14 Jan, 2018