گھریلو جھگڑے پر ناراض بیوی نے شوہر کو کرائے کے غنڈوں سے پٹوا دیا

گھریلو جھگڑے پر ناراض بیوی نے شوہر کو کرائے کے غنڈوں سے پٹوا دیا

اسلام آباد: ایف ٹین کی رہائشی خاتون نے گھریلو جھگڑے پر شوہر کو کرائے کے غنڈوں سے پٹوا دیا۔  اسلام آباد کے علاقے ایف 10 کی رہائشی لبنیٰ نامی خاتون کا اپنے شوہر راجا قمر سے جھگڑا ہوگیا، جس پر اس نے شوہر کو سبق سکھانے کی ٹھانی۔ لبنیٰ نے اپنی ایک جاننے والی خاتون کوثر بی بی سے اس کا تذکرہ کیا جس نے 50 ہزار روپے لے کر پشاور سے 5 غنڈوں کو بلا لیا۔
پشاور سے آنے والے غنڈوں نے پہلے راجا قمر کی ٹھکائی کی اور پھر اس سے ساڑھے چار لاکھ روپے بھی ہتھیائے۔ ملزمان کی بدنصیبی کہ وہ فرار کی کوشش میں پکڑے گئے۔ پولیس نے تفتیش کی تو انہوں نے کوثر بی بی کا نام لے لیا، کوثر نے بھی لبنیٰ کی جانب اشارہ کردیا، جس سے سارا معاملہ کھل کر سامنےآگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گے ملزمان کرائے کے غنڈے ہیں اور قتل، اقدام قتل اور ڈاکہ زنی کی کئی وارداتوں میں پشاور پولیس کو مطلوب ہیں۔