مادام تساؤ اپنی 23 ویں شاخ نئی دہلی میں کھلے گی

10:47 PM, 14 Jan, 2017

نئی دہلی : برطانیہ میں موجود مومی مجسموں کا عجائب گھر’’مادام تساؤ‘‘ بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں اپنی 23ویں شاخ کھولنے جارہا ہے جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس موقع پر گزشتہ روز ہونے والی ایک تقریب کے دوران بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کا مومی مجسمہ بھی رونمائی کے لئے پیش کیا گیا جسے اس نئے میوزیم کی زینت بنایا جائے گا۔

اس تقریب میں بگ بی کے مومی مجسمہ سمیت لیڈی گاگا اور میری تساؤ کے مومی پتلے کی بھی رونمائی کی گئی جس نے شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔

مادام تساؤ میوزیم کی دنیا کے بڑے شہروں میں 22برانچیں موجود ہیں جبکہ رواں سال جون میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں موجود ریگل سنیما کے کناٹ پیلس میں اسکی 23ویں شاخ کا افتتاح کیا جائے گا جس میں نریندر مودی سمیت دنیا بھر کی معروف شخصیات کے 50مومی مجسمے نمائش کے لئے پیش کئے جائیں گے۔

یاد رہے لندن کے مادام تساؤ میوزیم میں کئی بالی ووڈ سپر اسٹارز کے مومی مجسمے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں.

مزیدخبریں