کترینہ آکسفورڈ یونیورسٹی مدعو

09:27 PM, 14 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

آکسفورڈ : بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کو برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں ایک کانفرنس میں خطاب کےلئے مدعو کیا گیا ہے۔

یہ کانفرنس آکسفورڈ یونیورسٹی کی ڈیبیٹنگ سوسائٹی کی جانب سے منعقد کی جائے گی۔ جہاں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات موجود ہوں گی۔ اس کانفرنس میں اسپورٹس، میڈیا اور کلچر کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو دعوت دی گئی ہے۔

کترینہ کیف کے نام کا اعلان انہوں نے اپنی ویب سائٹ پر کیا۔ انتظامیہ نے ویب سائٹ پر لکھا کترینہ کیف بولی وڈ کی کامیاب اور سب سے زیادہ کمانے والی اداکاراﺅں میں سے ایک ہیں، ان کی مقبول فلموں میں ”ایک تھا ٹائیگر‘ ‘اور’ ’دھوم3“ شامل ہیں۔

یہ دونوں ہی اپنے وقت کی سب سے کامیاب بولی وڈ فلمیں ہیں۔

مزیدخبریں