اسلام آباد : وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے ٹویٹ پر اپنے ردعمل میں کہا کہ عمران خان صاحب،ڈیوس تو وزیراعظم ہی جائیں گے مگر خان صاحب آپ کی قابلیت تو صرف جھوٹ بولنا ہے ،جھوٹ بولنے اور جلنے والے ڈیوس نہیں جاسکتے. عمران خان وزیراعظم کو درخواست کریں تو ڈیوس جانے کی خواہش پوری کرسکتے ہیں.
انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب خیبرپختونخوا کے عوام احتساب کمیشن ختم کرنے پر آپ سے حساب مانگ رہے ہیں آپ اس کا حساب دیں واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم کی ورلڈ اکنامک فورم میں متوقع شرکت کے حوالے سے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اکنامک فورم میں کرپشن اورمنی لانڈرنگ کی روک تھام پربات ہوگی۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ میاں صاحب وائٹ کالرکرائم کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ، شاید اسی وجہ سیورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلیے اہل ٹھہرے ہیں.