ایک دفعہ پھر پولیس گردی کی بدترین مثال سامنے آگئی ،مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ماں کا لخت جگر چھین لیا گیا ،الیکشن میں مخالفت کرنے والے پی ٹی آئی کے ورکر کو (ن )لیگی متوالے نے پولیس کیساتھ ساز باز کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔میںقارئین کو پہلے تو ٹیم "پکار"کا تعارف مختصر الفاظ میں کروا دوں ۔
پاکستانیوکی آواز بننے والا واحد نیوز چینل " نیو "جس کے پلیٹ فام پر جمعرات اور جمعہ کی شب 07:05پر پکار پروگرام نشر ہوتا ہے پروگرام کی میزبان انیلہ اسلم ہیں۔
ہمارا مشن پاکستان بھر میں ظلم کیخلاف آواز حق بلند کرنا ہے، وہ ظلم چاہے کوئی بھی کرے سیاست دان،پولیس،بیورو کریٹ یا حکمران ہم بے شمار دفعہ منشیات فروشوں ،ڈکیتوں ،قاتلوں ،دہشت گردوں یااور بھی بہت سارے معاشرے کے ناسوروں کو آئینہ دیکھا چکے ہیں۔اس بار بھی ہم نے ایک دلخراش واقعے کی جانب رخ کیا۔ شہر سرائے عالمگیر میں جہاں بشارت نامی سیاسی ورکر جو کہ پاکستان تحریک انصاف کی سپورٹ کی وجہ سے آج دنیا میں نہیں رہا ،بشارت سرائے عالمگیر کے ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والا انسان ضرور تھا مگر وہ گائوں میں ہر دل عزیز شخص تھا جہاں اسے چاہنے والے موجود تھے وہیں اس کے مؒخالفین بھی موجود تھے۔
اس کے سیاسی حریف ملک رشید، ملک الیاس اور ملک مجید بھی اسکے گھر کے قریب رہتے تھے جن کے بارے میں ہمیں پروگرام کی ریکارڈنگ کے دوران بشارت کی والدہ نے بتایاکہ ان کے مخالفین نے پہلے توبشارت بیٹے کو مختلف جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی کوشش کی جس میں وہ کامیاب نہ ہوسکے تو اس پر بکرے چوری کا پرچہ درج کروا دیا۔اس بات کی تصدیق تو ہمیں لیگی متوالوں کے پاس جا کر بھی ہو گئی، جنہیں پہلے تو ڈھونڈنا ہی مشکل تھا بلا خر ہم نے انہیں ڈھونڈ نکالا۔
جب ہم ان کے پاس پہنچے تو وہ بھی اپنے کیے میں اپنی باتوں کے ذریعے پھنستے چلے گئے۔
دوسری جانب پولیس جو کہ اس قتل کو پولیس مقابلے کا رنگ تو دے ہی چکی تھی مگر اسے الفاضی طور پر تو پولیس مقابلہ کہتی تھی مگر اسے ثابت کرنے کے لیئے ثبوتوں کی ضرورت تھی جوکہ انکے پاس تھے نہیں جس کی وجہ سے انہوں نے پہلے تو ٹیم پکار کو اس پروگرام کی کوریج سے ہر ممکن روکنے کی زبانی کوشش کی جس میں وہ ناکام رہے تو ہمارا ضمیر خریدنے کے لیے بھاری رقم کی بھی آفر کی جب ہر طرف سے مایوسی ہوئی تو دھمکیاں دینے سے بھی باز نہ آئے۔ ہر طرف سے ناکامی پر انہوں وہاں سے بھاگنے میں ہی عافیت جانی۔ لیکن وہ کیمرے کی آنکھ سے تونہیں بچ سکے۔
"پکار" کا مکمل پروگرام آپ بھی دیکھیں۔
ذکااللہ جٹ نیو کے پروگرام "پکار" کے پرڈیوسر ہیں