سرگودھا: گیس کی کئی کئی گھنٹے بندش نے گھروں کے چولہے بجھا دیئے' بھوک سے تنگ افراد ہوٹلوں سے مہنگا کھانا خریدنے پر مجبور رہے, شہر ی آبادیوں میں تو گیس کی بیس گھنٹے سے زائدکی بندش معمول بن چکی ہے اور مختصر وقت کیلئے ہی دستیاب ہونے لگی ہے.
اس دوران کھانا تیار نہ ہونے پر خواتین کو گھروں میں مشکلات کا سامنا ہے' جس پر لوگو ں کومہنگے داموں ہوٹلوں سے کھانا منگوا کر بچوں اور اپنا پیٹ بھرنا پڑ رہا ہے ' جس کی وجہ سے ہوٹلوں پر بھی رش بڑھ گیا' جس پر بعض ہوٹل مالکان روٹی کا وزن اور سالن کم مقدار میں فروخت کرنے لگے ہیں۔