شاہد کپور نے فوٹوگرافرز کو جھاڑ پلادی

: بیٹی کی پیدائش کے بعد اداکارشاہد کپورمیشا کے لیے ہرجگہ بہت زیادہ احتیاط برتنے لگے ہیں جب کہ وہ میشا کو تاحال کیمروں کے سامنے نہیں لائے ہیں لیکن اب اداکار نے بیٹی کی بغیر اجازت تصویریں لینے پر فوٹوگرافرز پرغصے کا اظہار کیا ہے

06:59 PM, 14 Jan, 2017

ممبئی: بیٹی کی پیدائش کے بعد اداکارشاہد کپورمیشا کے لیے ہرجگہ بہت زیادہ احتیاط برتنے لگے ہیں جب کہ وہ میشا کو تاحال کیمروں کے سامنے نہیں لائے ہیں لیکن اب اداکار نے بیٹی کی بغیر اجازت تصویریں لینے پر فوٹوگرافرز پرغصے کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارشاہد کپورنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر میڈیا ہاؤسز کے فوٹو گرافروں کو اپنی 5 ماہ کی بیٹی میشا کی تصویریں لینے پراچھی خاصی جھاڑ پلادی ہے۔

شاہد کپورنے کہا کہ بد قسمتی سے کچھ فوٹوگرافرزکوسمجھ نہیں آتا کہ محض 2 فٹ دورسے ان کی 20 کیمروں کی فلیش لائٹس ایک چھوٹی سی بچی کی آنکھوں کو نقصان پہچا سکتی ہے، لگتا ہے کہ ان فوٹوگرافرزکوذرا عقل نہیں ہوتی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ میڈیا کی نوکری میں یہ ایک عام بات ہے، میں یہ بھی جانتا ہوں کہ ہم اداکارمیڈیا کے بغیرنہیں رہ سکتے اورمیڈیا بھی ہمارے بغیر نہیں رہ سکتا ہے، ہم دونوں کو ہی ایک دوسرے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں