برازیلیا: کم آمدنی سے تنگ آکر فٹ بال سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے برازیل کے سابق کھلاڑی وینڈیل لیرا ویڈیو گیم کھیل کر زیادہ پیسے کمانے لگے ہیں۔ وینڈل لیرا نے گذشتہ کچھ سالوں میں 880ڈالر فی ماہ کمائی کی۔یو ٹیوب چینل کے 2,50,000سبزکرائیبرز ہیں اور لاکھوں ویورز ہیں اور وہ اپنی پرانی تنخواہ سے کہیں زیادہ کمائی کر رہے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں نشریاتی ادارے کے مطابق وینڈیل لیرا کی زندگی برازیل کے عام سطح کے لیگ میچ میں اس وقت بدل گئی جب انھوں نے ایک غیرمعمولی گول کرنے کا کارنامہ سرانجام دیا۔اس میچ کو دیکھنے کے لیے میدان میں 342تماشائی موجود تھے لیکن لیرا کے شاندار گول کی ویڈیو پوری دنیا میں عام ہوئی اور یہاں تک کہ فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی (فیفا)نے 2015میں سال کے خوب صورت ترین گول کا فیفا پسکاس ایوارڈ سے نواز دیا۔اس ایوارڈ کے حصول کے ساتھ ہی ایسا دکھائی دے رہا تھا کہ لیرا کو دنیا کے بڑے کلب حاصل کریں گے اور ان کا کیریئر عروج کو پہنچ پائے گا لیکن ایسا نہیں ہوا اور انھوں نے 27 سال کی عمر میں فٹ بال کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا۔
لیرا نے ویڈیو گیم کھیلنا شروع کردیا اور اب ای-ایتھلیٹ بن گئے جبکہ حیران کن طورپر فٹ بال کے میدان سے زیادہ کما رہے ہیں۔لیرا کا کہنا ہے کہ میرا ہمیشہ سے یہ خواب تھا کہ میں ایک ویڈیو گیم کھیلنے والے کے طور پر مشہور ہوں لیکن کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ حقیقت بن جائے گا جبکہ ایسا ہوچکا ہے'۔خیال رہے کہ سوئٹزرلینڈ میں فیفا کی جانب سے ایوارڈ دیے جانے کے دوران ایک غیر رسمی تقریب میں کھلاڑیوں کو ورلڈ چمپیئن کے خلاف ای اے اسپورٹس فیفا گیم کھیلنے کا چیلنج دیا گیا تھا۔اس چیلنج میں کرسٹیانو رونالڈو اور میسی جیسے کھلاڑیوں نے انکار کیا تھا لیکن لیرا کا خیال ہے کہ ان کے پاس کھونے کو کچھ نہیں تھا لیکن انھیں خود حیرت ہوئی جب انھوں نے ورلڈ چمپیئن کو 6-1 سے شکست دے دی۔
ان کا کہنا ہے کہ برازیل کی سرفہرست لیگ میں کھلاڑی اچھی تنخواہیں حاصل کرتے ہیں اور اگر دنیا کے امیر کلب انھیں حاصل کرتے ہیں تو وہ لاکھ پتی بن جاتے ہیں لیکن برازیل کے چھوٹے کلب میں کھلاڑیوں کی زندگی مشکل میں ہے۔واضح رہے کہ وینڈل لیرا نے گذشتہ کچھ سالوں میں 880ڈالر فی ماہ کمائی کی۔ ان سالوں کے دوران وہ سات ماہ تک بے روز گار بھی رہے۔ لیرا کے کریئر میں انھیں چار بار شدید چوٹیں بھی لگیں۔فٹبال سے ریٹائرمنٹ کے بعد لیرا اپنی والدہ کے ریستوران میں کام کر رہے تھے جب انھیں گونیسا کی جانب سے ایک دعوت نامہ ملا اور انھوں نے فیصلہ کیا کہ فٹبال کو آخری بار کھیلا جائے۔وینڈل لیرا نے برازیل کی لوئر لیگ کے ایک میچ میں اپنی ٹیم کی جانب سے وہ گول کیا جس نے انھیں شہرت دی تاہم چند ہفتوں بعد جب یہ شہرت اور سحرختم ہونا شروع ہوا تو وہ ایک بار پھر سے ایک چھوٹے کلب کی جانب سے فٹبال کھیل رہے تھے اور انھیں وہی مسائل تھے جو پہلے تھے اور انھیں اپنے بلز ادا کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔تاہم سوئٹزر لینڈ میں کھیلے جانے والے ایک ای میچ میں ان کی اچھی کارکردگی کو نظر انداز نہیں کیا گیا۔برازیل کے جنوب میں واقع کھیلوں کی مارکیٹنگ فرم نے وینڈل لیرا کی قابلیت کو دیکھ کر انھیں ای ایتھلیٹ کے طور پر پانچ برس کے کنٹریکٹ کی آفر دی۔
لیرا اب چیمپیئن شپ میں کھیل کر پیسہ کماتے ہیں، وہ یو ٹیوب کے چینل کو ہوسٹ کرتے ہیں جہاں کھلاڑیوں کو ٹپس دی جاتی ہیں اور ان کے آن لائن پروگرام کے لیے سپانسر شپ کو فروخت کیا جاتا ہے۔ان کے یو ٹیوب چینل کے 2,50,000سبزکرائیبرز ہیں اور لاکھوں ویورز ہیں اور وہ اپنی پرانی تنخواہ سے کہیں زیادہ کمائی کر رہے ہیں۔