ممبئی :ہندوستانی فلم انڈسٹری میں دشمنی کی کہانیاں تو بہت پرانی ہیں لیکن دوستی کی مثالیں بھی اتنی ہی پرانی ہیں جس کی حالیہ مثال شاہ رخ خان اور سلمان خان ہیں لیکن کرن جوہر اور کاجول کی دوستی جو تقریباً 26 سال پرانی تھی اب دشمنی نہیں تو کم از کم ناراضی میں ضرور تبدیل ہوتی نظر آ رہی ہے۔ کچھ عرصے پہلے ہی کرن جوہر کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ اور کاجول کے شوہر اجے دیوگن کی فلم ’شوائے‘ کے درمیان تنازع اور ٹکراؤ کرن اور کاجول کی دوستی پر بھاری پڑا۔
ٹوئٹر پر ہونے والی لڑائی نے کافی خراب شکل اختیار کر لی تھی اور دونوں میں کشیدگی صاف نظر آنے لگی تھی۔ خبر ہے کہ کرن جوہر نے اپنی بائیو گرافی ’این ان بِلیو ایبل بوائے‘ میں انکشاف کیا کہ ان کے اور کاجول کے درمیان کشیدگی کا سبب ان کے شوہر اجے دیو گن ہیں۔
کرن نے بتایا کہ اب کاجول اور وہ دوست نہیں رہے ،کرن کی بائیو گرافی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ۔ اب دیکھتے ہیں کہ یہ پرانے دوستوں کی ناراضگی کب تک چلتی ہے۔
میں اور کاجل اب دوست نہیں رہے، کرن جوہر
11:36 AM, 14 Jan, 2017