قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کا 117واں یوم ولادت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گا

11:30 AM, 14 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:پاکستانی قومی ترانے کے خالق شاعر ابوالاثر حفیظ جالندھری کا ہفتے کے روز117واں یوم ولادت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔حفیظ جالندھری کے یوم ولادت کے سلسلے میں ملک بھر میں سرکاری و غیر سرکاری تقریبات منعقد کی گئیں۔ حفیظ جالندھری معروف شاعر، نثر نگار تھے، ان کی شاعری مذہبی حب الوطنی اور لوک گیتوں پر مشتمل تھی، قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری14جنوری 1900کو جالندھر میں پیدا ہوئے اور21دسمبر 1982کو لاہور میں وفات پائی۔

مزیدخبریں