لاہور: لاہور میں پولیس نے ایک ایسے گروہ کو گرفتار کیا ہے جو فحش بنا کر فروخت کرتے تھے۔ فحش فلمیں بنانے والے سبزہ زار کے علاقہ میں فلمیں بنا کر پشاور نجی سینما گھر میں نمائش کرتے رہے۔گرفتار ملزموں میں 2 خواتین اور 6 مرد شامل ،ملزمان عرصہ دراز سے مکروہ دھندے میں ملوث تھے۔پولیس کے مطابق گروہ 10 برس سے گھناونے دھندے میں ملوث ہے۔ملزم دیگر ساتھیوں کی مدد سے مجبور خواتین کو پیسوں کا لالچ دے کر انکی فحش ویڈیوز بناتا ۔
2 خواتین سمیت 8 ملزم قانون کے شکنجے میں آئے تو متعدد فلمیں بنانے کا اعتراف بھی کیا۔پولیس نے گروہ کے دیگر صوبوں میں کارندوں کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی۔