بھارتی آرمی چیف کی پاکستان کو سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکیاں

08:46 AM, 14 Jan, 2017

لاہور:اپنے ہی فوجیوں کے ہاتھوں ہونے والی شرمندگی سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارت نے پھر سے سرجیکل اسٹرائیکس کا شوشہ چھوڑ دیا۔ اپنی فوج کو دو وقت کی روٹی دینے میں ناکام بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کو گیدڑ بھبکیاں دینا شروع کر دیں ۔نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بپن راوت نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر کی سرحد کے ساتھ سرجیکل اسٹرائیک کرسکتے ہیں۔
اس سے پہلے ستمبر 2016میں بھارتی فوج نے پاکستانی سرحد کے ساتھ سرجیکل سٹرائیک کا جھوٹا دعویٰ کرکے دنیا بھر میں اپنی جگ ہنسائی کروائی تھی۔

مزیدخبریں