محمود اچکزئی کی  پی ٹی آئی کو حکومتی کمیٹیوں سے علیحدگی کی تجویز

محمود اچکزئی کی  پی ٹی آئی کو حکومتی کمیٹیوں سے علیحدگی کی تجویز

اسلام آباد: اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی نے حکومت کے ساتھ پارلیمنٹ کی کمیٹیوں میں شرکت سے انکار کر دیا ہے اور پی ٹی آئی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی حکومتی کمیٹیوں کو چھوڑ دے۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا کہ وہ تمام کمیٹیوں سے استعفیٰ دے رہے ہیں جن کا حصہ حکومت ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیا کہ وہ بھی ان کمیٹیوں سے علیحدہ ہو جائے، اور پارلیمنٹ کے باہر اپنا ایوان قائم کرے، جس میں اسپیکر اسد قیصر ہوں اور 100 سے زائد اراکین شامل ہوں۔

اچکزئی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ موجودہ پارلیمنٹ جعلی ہے اور پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ آئی ایم ایف کا وفد عدالت میں پیش ہوا ہو۔

انہوں نے ترکی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں آرمی چیف نے طیب ایردوان کو عہدے سے ہٹایا تھا، لیکن عوام نے آئین کا ساتھ دیا اور ایردوان کو دوبارہ عہدے پر بحال کیا۔

بیرسٹر گوہر نے بھی ایوان کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پارلیمنٹ میں اپنی بات رکھنے کا موقع نہیں مل سکا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ اس سال پارلیمنٹ کی ناکامی نے تاریخ میں سب سے بدترین مثال قائم کی ہے، اور ہمیں مسائل پر بات کرنے کا کوئی موقع نہیں دیا گیا۔

مصنف کے بارے میں