اسلام آباد:عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں وسط فروری سے بڑی کمی متوقع ہے۔ انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ اوگرا کو بھیج دی ہے۔ قیمتوں میں کمی عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کے تناسب سے ہو گی۔
ورکنگ کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 11 پیسے تک کمی ہو سکتی ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت میں ڈھائی روپے تک کمی کی توقع ہے۔ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی کمی متوقع ہے، مٹی کا تیل 3 روپے 45 پیسے اور لائٹ ڈیزل 5 روپے 60 پیسے سستا ہو سکتا ہے۔
اوگرا 15 فروری کو حتمی ورکنگ حکومت کو بھیجے گا اور وزیر اعظم شہباز شریف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے حتمی منظوری دیں گے۔ وزارت خزانہ آئندہ 15 دنوں کے لیے قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی