آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، اور دیگر حکومتی عہدیداران کاایس آئی ایف سی کے گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کا دورہ 

07:19 PM, 14 Feb, 2025

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وفاقی و صوبائی وزرا اور دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیداران نے ایس آئی ایف سی کے گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے "سمارٹ ایگری فارم"، "گرین ایگری مالز" اور "ایگری ریسرچ سہولت سنٹر" کا افتتاح کیا۔

دورے کے دوران آرمی چیف اور وزیراعلیٰ پنجاب کے ہمراہ وفاقی و صوبائی وزرا اور زرعی شعبے کے متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب نے کسانوں کو جدید زرعی مشینری کے استعمال کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ کسان اب مہنگی مشینری خریدنے کی بجائے اسے آسان کرائے پر حاصل کر سکیں گے۔

پنجاب بھر میں 25 "گرین ایگری مالز" کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور سال کے اختتام تک ملک بھر میں 250 "گرین ایگری مالز" مکمل ہونے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ، "سمارٹ ایگری فارم" کا قیام عام کسانوں کی تربیت اور ملک کی زراعت کی ترقی کے لیے اہم ثابت ہوگا۔

مزیدخبریں