سینیٹ میں سیاسی جماعتوں کو جلسے کی اجازت دینے کے لیے ایک قرارداد پیش 

سینیٹ میں سیاسی جماعتوں کو جلسے کی اجازت دینے کے لیے ایک قرارداد پیش 

اسلام آباد:سینیٹ میں سیاسی جماعتوں کو جلسے کی اجازت دینے کے لیے ایک قرارداد پیش کی گئی ہے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت کا یہ حق ہے کہ وہ پرامن جلسے اور ریلیاں کرے، لیکن صوبائی حکومتیں بعض جلسوں کی اجازت سلیکٹیو طور پر دے رہی ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ صوبائی حکومتیں ملک بھر میں بلا تفریق سیاسی جماعتوں کو جلسوں کی اجازت دیں۔
 وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ جمہوری حق ہے اور ہم صوبائی حکومتوں کو اس پر زور نہیں دے سکتے۔ تاہم، ان کا کہنا تھا کہ قرارداد کے الفاظ میں نرمی لائی جائے اور صوبائی حکومتوں سے درخواست کی جائے کہ وہ پرامن جلسوں کی اجازت دیں۔ سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ حکومتی جماعتوں پر کوئی پابندی نہیں ہے، لیکن پی ٹی آئی پر پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔ شیری رحمٰن نے دونوں طرف کے رہنماؤں سے کہا کہ وہ مل کر اس قرارداد کو تیار کریں

مصنف کے بارے میں