آئی ایم ایف کی ایک اور شرط  پوری، ایف بی آر سے کچھ اہم اختیارات واپس لے لیے گئے

04:17 PM, 14 Feb, 2025

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:پاکستان کی وفاقی حکومت نے ایک اور آئی ایم ایف کی شرط پوری کرتے ہوئے ایف بی آر سے کچھ اہم اختیارات واپس لے لیے ہیں۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق، وفاقی کابینہ نے ایک نیا ٹیکس پالیسی آفس قائم کر لیا ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ ٹیکس پالیسی بنانے اور وصولی کے کام کو الگ کیا جائے۔ اب ایف بی آر صرف ٹیکس وصولی پر توجہ دے گا۔

نئے ٹیکس پالیسی آفس کا کام ٹیکس پالیسیز کو بنانا، ان پر تجزیہ کرنا اور حکومتی اصلاحات کی پلاننگ کرنا ہوگا۔ یہ آفس وزیر خزانہ کو براہ راست رپورٹ کرے گا اور انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور ایف ای ڈی کی پالیسیز پر تجزیہ کرے گا۔ حکومت کا مقصد ٹیکس فراڈ کو کم کرنا اور ٹیکس کے نفاذ میں بہتری لانا ہے۔

مزیدخبریں