پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل آج کھیلا جائے گا

09:48 AM, 14 Feb, 2025

نیوویب ڈیسک

کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم آج نیوزی لینڈ کے خلاف ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل میچ کھیلے گی، جو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔ گزشتہ روز دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے مکمل آرام کیا تاکہ فائنل کے لیے بھرپور تیاری کی جا سکے۔

اس سیریز کی تیسری ٹیم جنوبی افریقہ اپنے دونوں میچ ہار کر فائنل سے باہر ہو چکی ہے۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے میچ میں بھاری مارجن سے شکست دی تھی، جس کے باعث کیوی ٹیم کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

دونوں ٹیموں کی جانب سے اپنے بہترین کمبینیشن کے ساتھ میدان میں اترنے کی توقع کی جا رہی ہے، اور ٹاس بھی اہم ثابت ہو سکتا ہے۔ پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے فائنل جیتنے کا پختہ عزم ظاہر کیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ ان کی ٹیم کامیابی حاصل کرے گی۔

مزیدخبریں