جے یو آئی نے انتخابات کے نتائج کو مسترد کردیا،  حکومت  کا حصہ نہ بننے اور  اپوزیشن میں بیٹھنے  کا اعلان

 جے یو آئی نے انتخابات کے نتائج کو مسترد کردیا،  حکومت  کا حصہ نہ بننے اور  اپوزیشن میں بیٹھنے  کا اعلان

اسلام آباد: جمعیت علما اسلام  (جے یو آئی) نے 8 فروری کے ہونے والے انتخابات کے نتائج کو مسترد کردیا ہے۔  مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ انتخابات کے نتائج کومسترد کرتے ہیں۔  


انہوں نے مزید کہاکہ ان  انتخابات میں دھاندلی کے  ریکارڈ بنے، انتخابی عمل یرغمال بنا رہا، الیکشن کو شفاف قرار دینے کے الیکشن کمیشن کے بیان کو مسترد کرتے ہیں، اب فیصلے ایوان میں نہیں میدان میں ہوں گے۔


جے یو آئی نے حکومت  کا حصہ نہ بننے اور  اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان کیا۔مولانا فضل الرحمان نے  کہا کہ  نواز شریف کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھیں۔ ہمارا پی ٹی آئی کے ساتھ جسموں نہیں دماغوں کا جھگڑا ہے۔  وہ  بھی جلد ٹھیک ہوجائے گا۔ 

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مرکزی مجلس عاملہ نے انتخابی نتائج کو مسترد کر دیا ہے، انتخابی دھاندلی نے 2018 کی انتخابی دھاندلی کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ پارلیمنٹ نے اپنی اہمیت کھو دی ہے، پارلیمنٹ میں شرکت احتجاج کے ساتھ ہوگی، جے یو آئی پارلیمانی کردار ادا کرے گی لیکن اسمبلیوں میں شرکت تحفظات کے ساتھ ہوگی۔


ہم کسی جماعت کے اتحادی نہیں ہیں۔ ہم مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے تابع دار نہیں ہیں۔ اگر اسٹیبلشمنٹ  سمجھتی ہے کہ الیکشن  شفاف ہوئے ہیں تو 9 مئی کا بیانیہ دفن ہوگیا۔

مصنف کے بارے میں