مریم نواز کی کابینہ میں کون کون شامل ہوگا ؟ ، نام  فائنل  

 مریم نواز کی کابینہ میں کون کون شامل ہوگا ؟ ، نام  فائنل  

لاہور:مسلم لیگ  ن  کی نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کابینہ میں کون کون شامل ہوگا، ان کے نام فائنل ہوگئے ہیں۔ مریم نواز کی کابینہ ابتدائی طور پر 16 وزراء پر مشتمل ہوگی۔

مریم نواز کی کابینہ میں ملک احمد خان، بلال یاسین، خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان، عظمیٰ بخاری ،  رانا سکندر حیات ، حنا پرویز بٹ، راحیلہ خادم حسین، خلیل طاہر سندھو اور دیگر اراکین پنجاب اسمبلی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔
شروع میں صرف تعلیم، قانون، صحت، اطلاعات اور نشریات سمیت اہم وزارتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

مسلم لیگ ن کے اتحادیوں کو بھی حکومت میں شامل کیا جائے گا۔پنجاب کابینہ کے 8 ارکان کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہوگا۔ مسلم لیگ ن کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے وزراء کو بھی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کو کابینہ میں شامل کرنے کے لیے مسلم لیگ ن سے بات چیت جاری تھی۔


تاہم اتحادی سیاسی جماعتوں کو وزارتیں دینے کے حوالے سے حتمی فیصلہ مذاکرات کے دوسرے اجلاس میں کیا جائے گا۔آزاد ارکان کی شمولیت سے مسلم لیگ ن کو پنجاب اسمبلی میں 150 سے زائد ارکان کی حمایت حاصل ہو گئی ہے۔ پنجاب اسمبلی میں سادہ اکثریت 149 ارکان پر مشتمل ہے۔

مصنف کے بارے میں