صوابی: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19 سے سابق سپیکر اسد قیصر کی کامیابی الیکشن کمیشن اور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔
جے یوآئی کے امیدوار مولانا فضل علی حقانی نے صوابی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19 سے سابق سپیکر اسد قیصر کی کامیابی الیکشن کمیشن اور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی۔
جے یوآئی کے امیدوار مولانا فضل علی حقانی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ آر او نے نتائج کے 2فارم 47جاری کیے جس میں کھلا تضاد ہے۔
مولانا فضل علی حقانی نے اپنی درخواست میں ووٹو ں کی دوبارہ گنتی اور بیلٹ پیپرز کا فرانزک کرانے کی بھی استدعا کی۔