عون چوہدری کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست، الیکشن کمیشن سے جواب طلب

عون چوہدری کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست، الیکشن کمیشن سے جواب طلب

 اسلام آباد: استحکام پاکستان پارٹی کے عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں کالعدم قرار دینے کی استدعا پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے کل تک جواب طلب کرلیا ہے۔

تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار سلمان اکرم راجہ نےاین اے 128 لاہور سے استحکام پاکستان پارٹی کے عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج  کر دیا۔

سلمان اکرم راجہ نے اپنی درخواست میں عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔

مصنف کے بارے میں