نمونیہ سے اموات کا سلسلہ جاری، مزید 6 بچے جاں بحق

03:30 PM, 14 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : پنجاب میں نمونیہ سے اموات کا سلسلہ جاری ہے۔  جان لیوا نمونیہ سے 24 گھنٹے میں پنجاب میں مزید 6 بچے انتقال کرگئے،جس کے بعد نمونیہ سے انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 353 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران نمونیہ کے 854 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ لاہور میں ایک روز کے دوران نمونیہ کے 188 نئے کیسز سامنے آئے۔

 
محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق  پنجاب میں رواں سال نمونیہ سے 353  اموات اور 25 ہزار 938 کیسز رپورٹ ہوچکے جبکہ صرف لاہور میں رواں سال نمونیہ سے 61 اموات اور 5 ہزار 522 کیسز رپورٹ ہوئے۔

مزیدخبریں