شہباز شریف  کی کابینہ  کتنی بڑی ہوگی اور اس میں کون کون شامل ہوگا،تفصیلات سامنے آگئیں

01:53 PM, 14 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: شہباز شریف  کی کابینہ  کتنی بڑی ہوگی اور اس میں کون کون شامل ہوگا، اہم تفصیلات سامنے آگئیں۔

نیو نیوز  کے مطابق مسلم لیگ ن ذرائع کے مطابق   25رکنی وفاقی کابینہ بنائے جانے کاامکان ہے، جس میں ن لیگ کے 15،ایم کیوایم کے دوسے تین  وزارشامل ہونگے ۔

پارٹی ذرائع کاکہناہے کہ مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کو بھی  وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کی دعوت دے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ 25 رکنی متوقع وفاقی کابینہ کے لئے اہم افراد کے نام زیر غور ہیں۔ شہباز شریف کی کابینہ میں متحدہ قومی مومنٹ  کو 2 سے  3 وفاقی وزارتیں دی جا سکتی ہیں جس کیلئے ایم کیو ایم کی جانب سے خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار،سید مصطفی کمال،  سید امین الحق، خواجہ اظہار الحسن کے نام زیر غور ہیں۔ 

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ کی جانب سے  15 سینئر رہنماؤں کے نام وفاقی وزیر کے لئے زیر غور ہیں۔ جس میں اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، خواجہ آسف، احسن اقبال اور مریم اورنگزیب کے نام وفاقی وزراء کیلئےزیر غور ہیں۔ 

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطااللہ تارڑ ، شزا خواجہ، ریاض الحق، بلال اظہر کیانی، سردار اویس احمد خان لغاری، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے ساتھ ساتھ راجہ قمراسلام،رانا تنویر حسین کے نام بھی شہباز شریف کی کابینہ کا حصہ بنانے کیلئے زیر غور ہیں۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ مسلم لیگ ن مذاکرات کے دوسرے فیز میں پارو شئیرنگ کے فارمولا پر مشاورت کی جائے گی۔ مزید براں مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کو وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کی دعوت دے گی۔

مزیدخبریں